🗓️
سچ خبریں:ایران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی پر تین روزہ جارحیت میں حالیہ وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم فلسطینی شہداء کے خون کا ضرور بدلہ لیں گے۔
ایران میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے ناصر ابو شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں حماس کے نمائندے خالد قدومی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں 5 بچوں سمیت متعدد شہریوں متعدد فلسطینیوں کو شہید کیا، ہم صحافیوں سے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اپنا قلم استعمال کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ لڑائی کے آغاز میں ہم نے اپنے بھائیوں سے اس جرم کا جواب دینے کے لیے بات کی، ہم نے ایک ہی وقت میں دو باتیں اٹھائیں؛ ایک یہ کہ ہر جرم کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور دوسری یہ کہ ہمیں ان جرائم کا جائز جواب دینے اور ان جرائم کا بدلہ لینے کا حق حاصل ہے۔
قدومی نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ لڑائی اور دشمن کے بعض پروپگنڈوں کے بارے میں کہا کہ جب دشمن کو معلوم ہوا کہ ہم نے مشترکہ آپریشن روم میں مزاحمتی گروہوں کی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر مبنی فیصلے کئے ہیں تو صیہونی دشمن نے مزاحمتی گروہوں کے خلاف پروپیگنڈہ جنگ شروع کر دی اور دعویٰ کیا کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کا کوئی پشت پناہ نہیں ہے نیز مزاحمتی گروہوں میں تفرقہ پایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
سیالکوٹ واقعہ میں ملوث مجرمان کو عبرت ناک سزا ملے گی
🗓️ 10 دسمبر 2021ملتان (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا
🗓️ 30 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
عوامی خدمت کے کارکنوں کی ہڑتال سے جرمنی کے کچھ شہر مفلوج
🗓️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ڈائی ویلٹ اخبار کے مطابق ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں
مارچ
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
🗓️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
سعودی ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات؛کیا معاہدے ہوئے؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: ترکی کے صدر نے اپنے دورہ سعودی عرب اور اس
جولائی
نئے صیہونی صدر کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیل کے نئے صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل بہت زیادہ
جولائی
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد
نومبر
اردن میں اسرائیلی سفارتخانہ پر فائرنگ، علاقے میں کشیدگی
🗓️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانہ
نومبر