سچ خبریں: صیہونی مخالف جذبات اور غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت میں قومیت، نسل یا جغرافیائی حدود کو تسلیم نہیں کرتے۔
اسی سلسلے میں القدس الاخباری نیوز سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی کوریا میں فلسطینیوں کے سینکڑوں حامیوں نے اس ملک کے دارالحکومت سیول میں غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرہ کیا۔
جنوبی کوریا کے شہریوں نے پلے کارڈز اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور قابضین کی نسل کشی کے خلاف مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت میں نعرے لگائے۔
صیہونی حکومت نے عالمی برادری کی آراء کی پرواہ کیے بغیر غزہ کی پٹی پر اپنے وسیع حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے غزہ پر وحشیانہ صیہونی حملے میں شہید ہونے والوں کی نئی تعداد 38098 بتائی ہے۔