غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا

غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا

?️

غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا
 کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے امریکہ کی جانب سے اپنے خلاف عائد پابندیوں کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اُن کی "غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت کے باعث کیا گیا ہے، نہ کہ منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت۔
صدر پیٹرو نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا "یقیناً، میرا نام اس فہرست میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ میں منشیات فروش ہوں — میں کبھی ایسا نہیں تھا اور نہ کبھی ہوں گا۔ انہوں نے میرا نام کلنٹن لسٹ میں شامل کیا ہے کیونکہ میں غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں کولمبیا میں نسل کشی کا مخالف ہوں، اور اپنے ملک میں امن چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک پر جارحانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اصل منشیات کے خلاف جنگ کو تیل کی لالچ میں سیاسی بنا دیا ہے۔پیٹرو کے مطابق، واشنگٹن کا وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے OFAC کو "سیاسی آراء کے اظہار کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ایک "خودسرانہ رویہ ہے۔
کولمبیا کے صدر نے حال ہی میں امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی "منشیات کے خلاف جنگ” کی پالیسی کو ناکام حکمتِ عملی” قرار دیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوستاوو پیٹرو پر الزام لگایا ہے کہ اُن کی حکومت میں منشیات کی اسمگلنگ بڑھی ہے اور انہیں "غیر قانونی منشیات کا رہنما” قرار دیتے ہوئے کولمبیا کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
دونوں رہنما  ایک دائیں بازو کا اور دوسرا بائیں بازو کا — طویل عرصے سے نظریاتی تصادم کا شکار ہیں۔ 2025 کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اُس وقت بڑھی جب امریکہ نے کولمبیائی مہاجرین کی واپسی کے لیے پروازیں شروع کیں، جسے پیٹرو نے "ذلت آمیز” اقدام قرار دیا۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پیٹرو نے امریکی فوجیوں سے مخاطب ہو کر کہا:انسانیت کے حکم کو ٹرمپ کے حکم پر ترجیح دیں۔
اس بیان کے بعد واشنگٹن نے کولمبیا کے اعلیٰ حکام، بشمول صدر پیٹرو کے، ویزے منسوخ کر دیے اور اسے "خطرناک اور اشتعال انگیز رویے” کے خلاف کارروائی قرار دیا۔
حالیہ بحران اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب امریکی افواج نے کیریبین سمندر میں ایک کشتی پر بمباری کی، جسے بوگوٹا نے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی قرار دیا۔
اس کے جواب میں امریکہ نے کولمبیا کے خلاف مالی پروگرام معطل کرنے اور نئی تجارتی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی، جبکہ صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت "کولمبیا کی خودمختاری کے دفاع میں دانائی اور قوت کے ساتھ جواب دے گی۔”
2025 میں واشنگٹن اور بوگوٹا کے درمیان یہ بحران جنوبی امریکہ اور امریکہ کے تعلقات میں سب سے بڑا سفارتی تنازعہ بن چکا ہے — جہاں ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں کا سامنا پیٹرو کے آزادی پسند نظریات سے ہے۔

مشہور خبریں۔

SDF فورسز کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے شام کی عبوری حکومت کی وزارت دفاع کا بیان

?️ 21 نومبر 2025 SDF فورسز کے ساتھ جھڑپ کے حوالے سے شام کی عبوری

رانا ثناءاللہ کا 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی پر بہت بڑا الزام

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے انکشاف

غزہ میں صیہونی فوج نے کیا کیا ہے؟صیہونی فوجی کا اعتراف

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:حال ہی میں غزہ سے واپس آنے والے صیہونی اس بات

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق انہوں نے

فرانس سے 7 سعودی نوجوانوں کو بچانے کی درخواست

?️ 16 جون 2023سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے کہا کہ وہ

حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید

?️ 31 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تحریک انصاف کے رہنما  حلیم عادل شیخ نے میڈیا

روس نے یوکرین کو کیف پر مزید حملوں کی دھمکی دی

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  روسی فوج نے کہا ہے کہ اگر کیف نے روسی

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں قابل سماعت قرار

?️ 29 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ عدالت نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے