?️
سچ خبریں:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، عمان، قطر، کویت، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے عوام پر بمباری کی مذمت ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دفاع کا حق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز کرنے کا جواز نہیں بنتا۔
ان 8 عرب ممالک کی وزرات خارجہ نے بھی غزہ میں فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی اور اجتماعی سزا کی مذمت کی۔
فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے جمعرات کے روز تازہ ترین اعدادوشمار میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے خلاف 43 جرائم کے دوران 481 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔
انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے، 1709 خواتین اور 397 بوڑھے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 105 فلسطینی شہید اور 1900 زخمی ہوئے ہیں۔
اس طبی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ 1,650 فلسطینیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جن میں 940 بچے بھی شامل ہیں، جو اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کو اطلاع دی گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسپتالوں کو پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کی وجہ سے انسانی آفات کے وقوع پذیر ہونے کے خلاف خبردار کیا ہے کیونکہ یہ مسئلہ وبائی امراض کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔
مشہور خبریں۔
بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ
جون
بھارت نے اپنے ہی شہروں پر 6 بلیسٹک میزائل گرا دیئے۔ ترجمان پاک فوج
?️ 9 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت
مئی
وزیر اعظم کے بیان نے امریکا میں تہلکا مچا دیا
?️ 29 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی
جولائی
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر ٹرمپ کے دستخط ؛وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نو منتخب
نومبر
عمران خان کی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی، کئی امیدواروں سے ٹکٹ واپس
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
اپریل
گڑ کھانے کے ہماری صحت پر ہوتے ہیں بے شمار اچھے اثرات
?️ 5 فروری 2021آج دینا کا ہر پانچواں شخص شوگر کا مریض ہے کیا آپ
فروری
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
نیتن یاہو نے ذاتی طور پر خواتین اور بچوں کے قتل عام کو قبول کیا: صہیونی میڈیا
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں جو
مئی