سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی زمینی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز غزہ میں زمینی کارروائی میں اس حکومت کے مزید پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1538
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے بھی صہیونی فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً دو ہفتے بعد صیہونیوں کی طرف سے غزہ میں زمینی لڑائی شروع کرنے سے لے کراب تک اس لڑائی میں 102 صیہونی فوجی مارے جاچکے ہیں۔
ایک متعلقہ خبر میں Yediot Aharonot اخبار نے بھی اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک اس حکومت کے 5000 سے زائد فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
اس اخبار کے مطابق زخمیوں کی اس تعداد میں سے 2000 افراد جسمانی معذوری کا شکار ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اس حکومت کی وزارت جنگ کے بحالی کا شعبہ روزانہ 60 نئے زخمیوں کو قبول کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر کے زخم شدید ہوتے ہیں۔