?️
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، رہائشی برج المشتهی مکمل طور پر تباہ
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر پر ایک نئی اور شدید فضائی یلغار کی ہے، جس کا خاص ہدف مغربی غزہ میں واقع رہائشی عمارت برج المشتهی تھا۔
ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعے کے روز اس بلند عمارت کی کئی منزلوں کو نشانہ بنایا لیکن عمارت مکمل طور پر تباہ نہ ہو سکی۔ تاہم بعد میں کئے گئے مسلسل حملوں کے نتیجے میں یہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس کر دی گئی۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رہائشی برج حماس کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتا تھا اور یہاں سے اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ فوج کا کہنا ہے کہ عمارت میں حماس کا عسکری سامان بھی موجود تھا۔
دوسری جانب برج المشتهی کی انتظامیہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک رہائشی عمارت تھی جہاں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے، اور اس میں کسی قسم کی عسکری سرگرمیاں نہیں کی جا رہی تھیں۔اطلاعات کے مطابق مغربی غزہ کے علاقے انصار میں ہونے والے ان حملوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فوجی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ فوجی کمان کی جانب سے غزہ شہر کے مرکز میں واقع ایک اور عمارت کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جو فلسطین اسٹیڈیم اور فلسطین اسکوائر کے قریب واقع ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کی یمنی طوفان کے بعد صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے یمن کے حملے میں بھاری نقصان اٹھانے
جنوری
کشمیر بچانا ہوتا تو شادی میں مودی نہ آتا: فرخ حبیب
?️ 10 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)وزیرِ مملکت فرخ حبیب اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا
جولائی
برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ
ستمبر
پنڈورا پیپرز میں ملک کے اہم سیاسی رہنماوں کی کمپنیاں سامنے آئی ہیں
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 700 سے
اکتوبر
ایران کا امریکہ کو پیغام
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا
جون
کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں
مئی
شامی فوج کا 8 سال بعد درعا صوبے کے شہر طفس پر پھر سے قبضہ
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے یونٹ
فروری
سلطان عمان کا روس یوکرائن بحران پر ردعمل
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:عمان کے بادشاہ نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل
مارچ