?️
سچ خبریں: صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے درمیان واضح حکمت عملی کی عدم موجودگی میں غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو طول دینے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ جتنی طویل ہوگی تل ابیب پر اتنا ہی دباؤ بڑھے گا اس لیے کہ صہیونی حکام کے پاس اس جنگ کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کو طول دینے سے صیہونی حکومت کا مزید نقصان
رپورٹ کے مطابق اس صورت میں عالمی سطح پر تل ابیب کی حمایت میں کمی دیکھنے کو ملے گی اور اس جنگ کو روکنے کی درخواستیں بڑھیں گی۔
ادھر غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول اور صہیونی قابضین کے خلاف اس پٹی میں مزاحمتی قوتوں کی شدید مزاحمت نے تل ابیب کے حکام کے درمیان اختلافات اور کشمکش میں اضافہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز اندرونی تنازعات میں شدت کے ساتھ صیہونی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے نمائندے نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں شامل صیہونی فوج کے نمائندے نے اپنے اختیارات میں توسیع کی نیتن یاہو کی مخالفت کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل
اس صورتحال سے ایسا لگتا ہے کہ صیہونی حکام کے درمیان اندرونی اختلافات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کو ایران کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا؛عرب اور مغربی ماہرین
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے غیرمستقیم مذاکرات کو قبول کرنا اور
اپریل
شبلی فراز نے چینی بحران میں حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فرازنے
نومبر
عراقی میں امریکہ کے غیر اخلاقی منصوبوں کے مقاصد کیا ہیں؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں قومی پیداوار کے دھڑے کے سربراہ ابتسام الہلالی
اگست
عمران خان نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے کے آغاز پر
اکتوبر
سید ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:ایران میں کل ہونے والے صدراتی انتخابات کے اب تک آنے
جون
مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا صبح سویرے حملہ
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آج جمعرات کی صبح صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے
جولائی
صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ؛ ابعاد اور نتائج
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف نے جو اقوام متحدہ کا عدالتی ستون
جولائی
بائیڈن تیل اور گیس کی تلاش میں ہیں نہ جنگ کی:نصراللہ
?️ 26 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے
جولائی