غزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کی تفیصلات کا انکشاف

غزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کی تفیصلات کا انکشاف

?️

سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی پر مبنی امریکہ کے نئے منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ٹی وی نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنے نئے منصوبے کو "آخری موقع” کا نام دیا ہے۔

اسی دوران، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کہا ہے کہ امریکہ آنے والے دنوں میں حماس اور تل ابیب کو ایک نیا اور مفصل منصوبہ پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ میں عنقریب جنگ بندی ہوگی؟وائٹ ہاؤس کا کیا کہنا ہے؟

صہیونی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ امریکی تجویز کل یا آئندہ دنوں میں پیش کی جا سکتی ہے۔

نئے منصوبے کے مواد کے حوالے سے، صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تجویز میں تمام اختلافی نکات کو شامل کیا گیا ہے، خاص طور پر مصر اور غزہ کے درمیان فیلادلفیا (صلاح الدین) کے محور کو۔

میڈیا کے مطابق، امریکی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ کم از کم میڈیا کے ذریعے ایک معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

تاہم، کچھ آگاہ حکام نے اس بات پر بدگمانی ظاہر کی ہے کہ معاہدہ ممکن ہو گا، لیکن انہوں نے کہا کہ تجویز بہرحال پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب سی این این نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن جانتا ہے کہ صہیونی وزارت دفاع اور فوج غزہ میں جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔

اس عہدیدار نے مزید کہا کہ صہیونی فوج کو ایک آرام اور تعمیر نو کے دور کی ضرورت ہے تاکہ وہ مقبوضہ شمالی علاقوں میں ممکنہ جنگ کے لیے تیار ہو سکے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ، ولیم برنز نے بھی کہا کہ امریکہ قطر اور مصر کے ساتھ مل کر ایک نئے اور مفصل منصوبے پر کام کر رہا ہے، جو جلد ہی حماس اور اسرائیل کو پیش کیا جائے گا، جس میں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے امور شامل ہوں گے۔

برنز نے امید ظاہر کی ہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار قیدیوں اور جنگ بندی پر کسی معاہدے تک پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے گزشتہ روز لندن میں فائننشیل ٹائمز کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کہا کہ سکیورٹی اداروں، بشمول اسرائیلیوں، میں اس بات کا خدشہ پایا جاتا ہے کہ جھڑپیں مزید پھیل سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا ابھی بھی غزہ میں جنگ بندی کا امکان ہے؟قطر کا اظہار خیال؟

اس امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کے لیے دیگر ثالثوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، کیونکہ اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ

صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک

آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی

اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت 

?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:اکتوبر کے وسط میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ اب

نیٹو ایٹمی حملے کی مشق کے لئے تیار

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   نیٹو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سالانہ

عراق میں امریکی فوجیوں کے قافلے پر حملہ

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:   صابرین نیوز ٹیلیگرام چینل نے اعلان کیا کہ منگل کی

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا

?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں:  عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے

صیہونی قابض حماس کے کمانڈروں کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں حماس کے تین اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے