?️
سچ خبریں:اتوار کی صبح مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنائی دی۔
عراقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بغداد ڈپلومیٹک اسپورٹ سینٹر (بی ڈی ایس سی) کے قریب میزائل داغے جانے کے بعد امریکی فوجی اڈے الاسد میں سائرن کو چالو کردیا گیا تھا،ایک عراقی سکیورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے شفق نیوز کو بتایا کہ عین الاسد اڈے پر زیادہ سے زیادہ الرٹ میں سائرن کو چالو کرنا اور [انسداد] میزائل کاروائی کے لئے تیار کرنے کی وارننگ بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس میزائل حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے،درایں اثناداعش کے خلاف امریکہ کے زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان وین ماروٹو نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ عراقی حکومت ، اتحاد اور تنظیموں کے رہنماؤں پر ہونے والا ہر حملہ عراقی اداروں کی خودمختاری ، قانون کی حکمرانی اور اس ملک کی قومی خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ادھر بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرواقع وکٹوریہ ملٹری بیس نے ایک دفاعی نظام کھولا ہے جو پورے اڈے پر محیط ہوگا،یادرہے کہ ماضی میں بھی اس اڈے کو بار بار میزائلوں نے نشانہ بنایا گیاہے،عراقی افواج کے ہمراہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے فوجی حصے میں امریکی فوج سمیت غیر ملکی بین الاقوامی فوجیں بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے اس اڈے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں اور لبنانیوں کے خون میں بہتی صیہونی معیشت؛صیہونی اخبار کی زبانی
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں جنگ اور عدم استحکام کی موجودہ صورتحال
اکتوبر
طلباء پر امریکی پولیس کے تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹر کا ردعمل
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: فلسطینی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے نے
مئی
والد اپنی بیوی کیلئے لبرل اور بیٹیوں کیلئے سخت قدامت پسند تھے، اسما عباس
?️ 17 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ ان
مارچ
سعودی عرب کا یمنیوں کی ویکسینیشن روکنے کے لیے اقدام
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام ایک امتیازی اقدام میں اس ملک میں رہنے والے
اگست
میانمار کی عدالت کی طرف سے ایک سوچی وکیل کے لئے عجیب حکم
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق آنگ سان سوچی کے سینئر وکیل نے
اکتوبر
بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں ہیں: صیہونی میڈیا
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بن سلمان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے
فروری
سعودی حکومت کے مخالفین کو خاموش کرنے کے ہتھکنڈے
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:گزشتہ برسوں سے خاص طور پر سعودی عرب میں ولی عہد
جولائی
عالمی بینک کی جانب سے ہندوستان کو 1 بلین ڈالر کی امداد
?️ 5 مارچ 2023عالمی بینک اور حکومت ہند نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال
مارچ