?️
سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر نے عرب پارلیمانی یونین کے اجلاس کے آخری بیان میں اسرائیل کو ملک کہنے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
عراقی نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ اسپیکر الحلبوسی نے ہفتے کے روز قاہرہ میں یروشلم کی صورتحال پر عرب پارلیمانی یونین کے ایک ہنگامی اجلاس کے آخری بیان میں "ریاست اسرائیل” کی اصطلاح پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بجائے قابض اسرائیلی حکومت کا لفظ استعمال کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر پابندی کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے عراقی پارلیمنٹ کے عزم پر مزید تاکید کی، یاد رہے کہ اس سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی نے 21 مئی کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور قائم کرنے کی ممانعت کے قانون کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
عراقی پارلیمنٹ کی قانونی کمیٹی کے ارکان نے اہم قوانین کو منظور کرنے کی کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا، خاص طور پر ایسے قوانین جو شہریوں کی صورتحال پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، عراقی پارلیمنٹ کی میڈیا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان قوانین کی ایک اہم ترین شق صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی، تکنیکی، ثقافتی، کھیل اور سائنسی تعاون کو جرم قرار دینا ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا فلسطین نواز امیدوار کے خلاف غصہ اور نفرت کا اظہار
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ
جولائی
عمان کے مفتی اعظم کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے غزہ کی جنگ اور فلسطینی مزاحمت
مئی
ولی عہد کی ریپڈ ایکشن فورس کو منحل کرؤ؛امریکہ کا سعودی حکام پر دباؤ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ واشنگٹن نے ریاض
مارچ
امریکہ، خطے میں اسرائیلی جرائم کے پھیلاؤ کا اصلی ذمہ دار
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:محترمہ شیریں مزاری نے غزہ اور مغربی کنارے میں تازہ صیہونی
اکتوبر
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل
?️ 24 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل
ستمبر
ایران نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا؟ صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر
اپریل
اسپین میں 27% ملازمین اپنی ملازمت چھوڑنے کے خواہاں
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں: گزشتہ سال اسپین میں 30,000 افراد نے رضاکارانہ طور پر
فروری
عراقچی کے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ قرہ باغ میں مذاکرات
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ، جو صدر جمہوری
جولائی