?️
سچ خبریں:فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم کی جدوجہد پر توجہ کے ساتھ تیار کیے جانے والے ڈرامے اور رمضان کے مقدس مہینے میں ان کو نشر کرنا فلسطینی کاز کی صحیح تصویر پیش کرنے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔
رمضان المبارک میں نشر ہونے والے سیریل اور ڈرامے مزاحمت کے تصور کو پیش کرنے اور فلسطینی قوم کی جدوجہد کی تاریخ کو دکھانے کا ایک اچھا موقع ہے اور اس تحریف سے بچانا ہے جو صیہونی حکومت اپنے میڈیا کے ذریعے نئی فلسطینی نسلوں تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، وہ ہدایت کار جو خود کو مزاحمت کے محور کا حصہ سمجھتے ہیں ، اس مہینے میں مختلف سیریل بناتے ہیں۔
1۔ میلاد الفجر 2
اس سیریل کے پہلے سیزن میں 30 اقساط ہیں اور یہ 2000 کے الاقصی انتفاضہ سے متعلق اہم ترین مسائل پر مبنی ہے،اس سلسلے کا دوسرا سیزن بھی الاقصیٰ انتفاضہ کے بارے میں ہے جو فلسطینی قوم کی مزاحمت کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے،اس سلسلے میں جنوبی لبنان اور مغربی بقاع کی آزادی کا بھی ذکر ہے جو کسی نہ کسی طرح فلسطینی مزاحمت کو لبنانی مزاحمت سے جوڑتا ہے،اس سیریل کے اداکاروں نے محور مزاحمت کے 2 شہید کمانڈروں عماد مغنیہ اور مصطفی بدرالدین کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ مذکورہ سیریل کو القدس الیوم سیٹلائٹ چینل، المنار اور فلسطین الیوم سمیت دیگر عربی چینلز پر دکھایا گیا ہے۔
2۔ ام الیاسمین
یہ سیریل نابلس شہر کے بارے میں پہلا سیریل ہے،اس کی کہانی 1929 سے 1935 کے دوران نابلس شہر میں ہونے والے واقعات اور برطانوی قبضے کے خلاف جدوجہد کے بارے میں ہے،اس سیریل کے فلسطینی ہدایت کار نے نابلس کے رہائشیوں کی ثقافت کو مزاحمتی فلسطینی معاشرے کے ایک مستند حصہ کے طور پر دکھانے اور ان کی جدوجہد کی لائن دکھانے کی کوشش کی، سیریل کا دوسرا سیزن 1948 میں فلسطین پر قبضے کے خلاف کی فلسطینی قوم کی مزاحمت کے بارے میں ہے۔
3۔ باب العامود 4
فلسطینی ہدایت کار اسماعیل الدباغ نے اس سیریل کا پہلا سیزن 2013 میں شروع کیا تھا اور اس رمضان میں چوتھا سیزن دکھایا ہے،باب العامود سیریل صیہونی غاصبوں کی موجودگی کے سائے میں بیت المقدس کے پرانے علاقے میں فلسطینیوں کی سماجی زندگی اور ان قابضین کی فلسطینیوں کو ان کی رہائش گاہوں سے بے دخل کرنے کی کوششوں کے بارے میں ہے۔
4۔ حاره القزازین
یہ سیریل فلسطینی اسیران کے اہل خانہ کے دکھوں اور تکالیف نیز فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو حوالے نہ کرنے پر صہیونی حکام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ صیہونی آبادکاروں کی جارحیت اور الخلیل کے پرانے حصے کے مکینوں کے مسائل کے بارے میں ہے۔
5۔ درب الفداء
الاقصیٰ چینل فلسطینی قیدیوں کی زندگیوں اور ان کے بے لوث اور بہادرانہ اقدامات کے بارے میں اس دستاویزی سیریز کو نشر کر رہا ہے، اس سیریل میں ایک طرف صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے حالات اور دوسری طرف ان کی گرفتاری کے لیے کی جانے والی کاروائیوں پر بات کی گئی ہے۔
یا د رہے کہ گزشتہ سال عرب سیٹلائٹ چینلز نے مسئلہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سیریز نشر کیں۔
مشہور خبریں۔
جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے، آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جسٹس ہاشم کاکڑ کا فواد چوہدری سے مکالمہ
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات سے متعلق
مئی
عرب ممالک کا چین کی طرف جھکاؤ ؛امریکہ پریشان
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے مرکز میں چینی فوجی اڈے کی تعمیرکے
نومبر
ہمارے ملک میں پرامن احتجاج کا حق نہیں ہے: برطانوی رہنما
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دوران برطانوی پولیس نے بادشاہت
مئی
یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں
مارچ
خسارہ میں کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع طرز ہونا چاہیے:وزیر خزانہ
?️ 15 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے تجارتی خسارہ
اگست
داعش وسطی ایشیا اور روس میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوششوں میں ہے:روس
?️ 15 اکتوبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں داعش کے
اکتوبر
وزیر اعظم کی نماز عید کے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ
جولائی
اسرائیل نے جان بوجھ کر غزہ میں قیدیوں کے ٹھکانے کو شانہ بنایا:حماس
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے
دسمبر