سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز کہا کہ مغربی ممالک نے خلیج فارس کے عرب ممالک پر روس کے خلاف پابندیوں میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالا تھا لیکن اس دباؤ کا کوئی نتئجہ نہیں نکلا۔
انہوں نے یہ الفاظ سینٹ پیٹرزبرگ میں اقتصادی اجلاس کے موقع پر اور RT کو انٹرویو دیتے ہوئے کہے اور مزید کہا کہ مغربی ممالک نے خلیج فارس کے ممالک پر روس کے ساتھ اپنے تعلقات کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کا کوئی نتئجہ سامنے نہیں آیا۔
روس کے خلاف مغربی پابندیاں عائد ہیں جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے چند روز قبل کہا تھا کہ اقتصادی دباؤ اور مغربی پابندیوں کے باوجود روس پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والے مالی مسائل پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔
اس سے قبل سرگئی لاوروف نے اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ دنیا کے بہت سے ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے مغرب کو ادائیگی نہیں کی اور کہا کہ مغرب کے دباؤ اور بلیک میلنگ کے باوجود دنیا کے 80 فیصد ممالک روس کے خلاف مغربی پابندیوں میں شامل نہیں ہوئے۔