سچ خبریں:عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ اس یونین کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی عربوں کی یکجہتی کو تقویت دیتی ہے۔
عرب لیگ میں عمان کے مستقل نمائندے عبداللہ بن ناصر الرحبی نے کہا ہے کہ عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی واپسی عرب سربراہی اجلاس کے اہم ترین موضوعات میں سے ایک ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی سانا کو انٹرویو دیتے ہوئے الرحبی نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاسوں میں شام کی موجودگی سے عربوں کی یکجہتی کو تقویت ملتی ہے اور عمان اس میں دلچسپی بھی رکھتا ہے۔
انہوں نے مشترکہ عرب کاروائیوں میں اضافے کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عرب سربراہی اجلاس 19 مئی کو سعودی عرب میں ہونے والا ہے جس میں 12 سال بعد پہلی بار شام کے صدر بشار اسد بھی اس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔