سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کو جدہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس میں مدعو کرنے کی وجہ بتا دی۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس میں مدعو کرنے کی وجہ کے بارے میں کہا کہہم نے زیلنسکی کو اسی وجہ سے عرب سربراہی اجلاس میں مدعو کیا، تاکہ بحران پر ان کے خیالات سنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے مثبت غیر جانبداری اپنائی ہے،بن فرحان نے کہا کہ یوکرین کے بحران کو مذاکرات کے علاوہ حل کرنے کا کوئی راستہ نہیں، ہم روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا نے بتایا تھا کہ زیلنسکی پولینڈ سے فرانسیسی طیارے پر سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچے اور اجلاس میں مختصر خطاب کے بعد انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ اس ملاقات میں بن سلمان نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت اور اس مسئلے کے لیے اپنے ملک کی حمایت پر زور دیا۔