🗓️
سچ خبریں: امریکی صدر کو عرب دنیا کے سفارتی ذرائع سے سخت انتباہ موصول ہوا ہے کہ غزہ جنگ کی واشنگٹن کی بھرپور حمایت سے عرب عوام کو اپنی ایک نسل سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
سی این این نے الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو عرب دنیا میں امریکی سفارت کاروں کی جانب سے سنگین تنبیہات موصول ہوئے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے لیے واشنگٹن کی بھرپور حمایت کے نتیجے میں عرب عوام کی ایک نسل مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ جنگ کے سلسلہ میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلاف ہے؟
امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس نے ایسے سفارتی پیغامات موصول ہوئے ہیں جو 7 اکتوبر کو غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے آغاز کے بعد سے عرب دنیا میں واشنگٹن کے خلاف بڑھتے ہوئے غصے کے بارے میں امریکی حکام کی گہری تشویش کو ظاہر کرتے ہیں۔
ان پیغامات میں سے ایک، جس کا سی این این کی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے، عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکی سفارت خانے سے آیا ہےجس میں متنبہ کیا گیا تھا کہ امریکہ پیغام رسانی میں ایک ہاری ہوئی جنگ سے دوچار ہے اور یہ اندازہ سلطنت عمان میں قابل اعتماد اور وسیع علمی ذرائع سے بات کرنے کے بعد لگایا گیا ہے۔
مسقط میں واشنگٹن کے سفارت خانے میں دوسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز امریکی اہلکار کی طرف سے لکھے گئے اس پیغام میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکہ، غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی بھرپور حمایت کے ساتھ، فلسطینیوں کے خلاف ممکنہ جنگی جرائم کا مادی اور اخلاقی طور پر ذمہ دار ہے۔
بائیڈن حکومت کو مصر میں امریکی سفارت خانے سے موصول ہونے والے ایک اور پیغام میں مصر کے ایک سرکاری اخبار کے ایک مضمون کے مواد کا ذکر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن کا فلسطینیوں کے ساتھ ظلم اور بے حسی سابقہ تمام امریکی صدور سے بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟
سی این این نے مزید کہا ہے کہ یہ پیغامات وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل، سی آئی اے، ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں سمیت متعدد سرکاری اداروں کو بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف غصے کی لہر سے آگاہ کیا جا سکے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مسلم اکثریتی علاقے مالیر کوٹلہ کو نیا ضلع بنانے کا اعلان کردیا، بی جے پی میں شدید کھلبلی
🗓️ 17 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے مسلم
مئی
صہیونی-امریکی قیدی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو کو پیغام
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک صہیونی قیدی، جو امریکی شہریت بھی رکھتا ہے، نے ڈونلڈ
دسمبر
مشہور بالی ووڈ شخصیات کا افغانستان کی صورتحال پر ردِعمل کا اظہار
🗓️ 17 اگست 2021ممبئی ( سچ خبریں)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پیش آنے
اگست
شان شاہد کی بیٹی فلم ڈیبیو کرنے کو تیار
🗓️ 16 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں کے ماضی کے مقبول ہیرو شان شاہد
اپریل
حماس کے سینئر وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی
مارچ
سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں
اگست
حماس کا خاتمہ ناممکن: صیہونی جنرل
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل آئزک برک نے کہا
اگست