?️
سچ خبریں:ممتاز عراقی عالم دین محمد باقر صدر کےاکلوتے بیٹےجعفر محمد باقر الصدر عراقی سیاست دان اور عالم دینہیں، عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدوار ہیں، ان کی عمر 10 سال تھی جب صدام کے دور میں ان کے والد کو پھانسی دی گئی تھی۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ شیعہ رابطہ بورڈ اور الصدر تحریک کے درمیان جعفر الصدر کو موجودہ وزیر اعظم کے طور پر نامزد کرنے پر ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ صدر دھڑے کے رہنما مقتدیٰ الصدر اپنے چچا زاد بھائی جعفر الصدر (لندن میں عراق کے سفیر) کو عراق کا اگلا وزیر اعظم نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اوراس مسئلے پر تبصرے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہفتہ کو اور رابطہ کار بورڈ اجلاس کرے گا ۔
واضح رہے کہ جعفر محمد باقر الصدر 1970 میں نجف میں پیدا ہوئے اور ایک عراقی سیاست دان، فقیہ اور عالم دین بنے،یادرہے کہ جب صدام حسین کے دور حکومت میں ان کے والد کو پھانسی دے دی گئی تو ان کی عمر دس سال تھی۔
اس کے بعد انھوں نے مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کی اور ایک عالم دین بن گئے،وہ اپنے والد کے چچازاد بھائی اور عراقی شیعوں کے لیے اہم مرجع تقلید سید محمد صدر کےبہت قریب تھے ، سید محمد صدر نے1998 میں اپنی شہادت سے ایک سال قبل انہیں خفیہ طور پرایران بھیجا تاکہ وہاں ایک نمائندہ دفتر قائم کیا جائے لیکن یہ دفتر کبھی قائم نہ ہوسکا اور جعفر لبنان چلے گئے، جہاں کچھ سال انھوں نے دینی تعلیم حاصل کی اور پھر وکالت پڑھنے کے لیے لندن چلے گئے۔
عراق واپس آنے کے بعد جعفر الصدر نے 2010 کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لیا اورقانون کی حکمرانی کے اتحاد میں شامل ہوئے اور اپنے قریبی ساتھیوں میں شامل ہونے کے بجائے صوبہ بغداد میں اس اتحاد کےپانچویں امیدوار بنے۔
مشہور خبریں۔
ایف بی آئی کا بجٹ بند ہونا چاہیے:ٹرمپ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے مین ہیٹن
اپریل
خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جمال خاشقجی کی
دسمبر
روبوٹ بہتر رہنما ہو سکتا ہے یا انسان؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار
جولائی
واشنگٹن کی حکمت عملی؛ امریکہ مخالف تحریکوں کا خاتمہ کیسے کیا جاتا ہے؟
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی سکیورٹی اور اسٹریٹجک اداروں نے ایسے مضبوط اصول مرتب کیے
مارچ
فلسطین کو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت:اردنی بادشاہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے
اگست
بن سلمان کی دوسرے شہزادوں کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کا وزیراعظم بننے کے بعد محمد بن سلمان سعودی
اکتوبر
صیہونیوں کا گدلے پانی سے مچھلیاں پکڑنے کا منصوبہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ہزاروں یوکرائنی یہودیوں کو مقبوضہ فلسطین میں مستقل
فروری
بنگلہ دیش کی صورتحال
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد
جولائی