عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری المالکی

المالکی

?️

عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب قومی فیصلہ ہے، بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول:نوری المالکی
 عراق میں شیعہ اتحاد کوآرڈینیشن فریم ورک کے نامزد امیدوار اور اتحادِ دولتِ قانون کے سربراہ نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق کے وزیرِاعظم کا انتخاب ایک خالص قومی فیصلہ ہے، جس میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت یا دباؤ قابلِ قبول نہیں۔
عراقی میڈیا کے مطابق نوری المالکی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ وزیرِاعظم کا انتخاب اور ملک کی قیادت کا تعین عراقی عوام کا بنیادی اور انحصاری حق ہے، جس کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں عراقی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا کہ وہ اس فرد کو منتخب کریں جس کی صلاحیت اور اہلیت پر وہ موجودہ حساس مرحلے میں اعتماد رکھتے ہوں۔
نوری المالکی نے عراق میں سیاسی عمل اور جمہوری پیش رفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم قومی کامیابی ہے اور وہ اس جمہوری حق سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، نہ ہی عوام کے منتخب فیصلے کو کسی کے دباؤ کے تحت قربان کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق خطے کے تمام ممالک اور عالمی طاقتوں کے ساتھ سیاسی، معاشی اور سکیورٹی سطح پر متوازن تعلقات کا خواہاں ہے، بشرطیکہ یہ تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر قائم ہوں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر نوری المالکی کی ممکنہ واپسی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان کے دوبارہ وزیرِاعظم منتخب ہونے کی صورت میں امریکہ عراق کو دی جانے والی امداد روک سکتا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے مؤقف کی وجہ نوری المالکی کے سابقہ دورِ حکومت کے تجربات کو قرار دیا ہے۔دوسری جانب اتحادِ دولتِ قانون کا کہنا ہے کہ نوری المالکی کی تیسری مدت کے لیے نامزدگی کو قومی سطح پر حمایت اور اتفاقِ رائے حاصل ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کو عدالتی ریلیف

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جج نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ

شامی سالویشن فرنٹ کی 4 اسٹریٹجک پوائنٹس سے لاعلمی / حقیقی مخالفین راستے میں ہیں

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے شامی اپوزیشن

شرجیل میمن کا کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان

?️ 14 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے

خواتین محض نمائندہ نہیں، پالیسی ساز اور مؤثر سفارتی قوت ہے۔ وزیراعلی پنجاب

?️ 24 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان

ٹک ٹاک کا صارفین کے لیے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے صارفین

رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں: فلسطینیوں میں مزاحمت کی مقبولیت میں اضافہ

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: رام اللہ میں سروے ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے

پی آئی اے کا لاہور سے پشاور کے لئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 16 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پی آئی اے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے

بچوں کی ویکسی نیشن 15نومبرسے شروع ہوگی

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 12سال سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے