سچ خبریں:عراق کےشمالی شہر نجف کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک کمسن بچی ہلاک جبکہ کم از کم تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق ، عراق کے شمالی شہرنجف اشرف کے علاقے الحولی میں جنگ کے زمانے کے باقی ماندہ گولہ بارود میں موجود ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک بچی ہلاک جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے، نجف کے محکمہ صحت نے آج (بدھ کے روز) اعلان کیا کہ یہ بم اس گولہ بارود میں تھا جو جنگ سے بچا تھا جس میں ایک بچی ہلاک اور دو خواتین اور ایک اور بچہ زخمی ہوا ۔
محکمہ صحت کے دفتر نے مزید کہاکہ حکیم اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ان افراد کو داخل کیا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بم” الحولی "کے علاقے میں پھٹا ، بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک بچی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے،یادرہے کہ عراق میں جنگ کے زمانے کے بچے ہوئے گولہ بارود کی وجہ سے آئے دن بے گناہ شہریوں کی جانیں جاتی رہتی ہیں۔