?️
سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراقی صوبہ انبار میں شہر فلوجہ کے شمال میں ایک داعشی رہنما کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق نینوا آپریشنز کمانڈ سے وابستہ عراقی سکیورٹی ذرائع نے پیر کو شمالی شہر فلوجہ میں ایک بر وقت آپریشن میں داعش کے ایک اعلی رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا، ذرائع نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے فلوجہ کے شمال میں واقع الصقلاویہ ضلع میں مختلف محلوں میں بڑے پیمانے پر حملہ اور تلاشی لی جس میں یہ دہشتگرد گرفتار ہوا۔
واضح رہے کہ یہ اس وقت ہوا جب ایک داعشی رہنما سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے لئے علاقے میں داخل ہوا، ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نےاپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے داعشی رہنما کوکسی مزاحمت کے بغیر حراست میں لے لیا۔
ایک عراقی ذرائع نے بتایا کہ یہ داعشی دہشتگرد تکفیری تسلط کے دوران انبار کے متعدد علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں میں ملوث تھا، عراقی ذرائع نے اطلاع دی کہ سخت حفاظتی اقدامات کے درمیان داعش کےاس رہنما کو تفتیش کے لئے تفتیشی مرکز میں منتقل کیا گیا ،واضح رہے کہ اگر عراق حکومت سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشتگرد تنظیم باقی ماندہ عناصر ملک کے مختلف حصوں میں آئے دن عام شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہیں جن کے لیے انھیں امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے لیکن ادھر عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اپنے ملک کو دہشتگردوں کے پاک کرنے کی ٹھان رکھی ہے جس کے لیے وہ متعدد علاقوں میں کاروائیاں کررہی ہےاور اب تک سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک یا گرفتار کر چکی ہے،یہی وجہ ہے امریکہ کو یہ تنظیم نہیں بھاتی ہے اور اس کی آنکھ کا کانٹا ہے۔


مشہور خبریں۔
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے
جنوری
کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریانکاچوپڑا پر خوف طاری
?️ 20 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنے ٹیلنٹ
اپریل
لبنان پر امریکہ فرانس اور سعودی عرب کا شدید دباؤ
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل
جون
یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے
نومبر
اعتماد ہے الیکشن کمیشن ملک میں صاف، شفاف انتخابات یقینی بنائے گا، آصف زرداری
?️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر اور پی پی پی کے صدر آصف
نومبر
غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں
اپریل
افغان طالبان کے ستارے ایک بار پھر گردش میں
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کےدرمیان ہونے والی تازہ ترین
جون
النصیرات کے قتل عام میں بائیڈن کی رسوائی
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے آن لائن اخبار رائے الیوم
جون