?️
سچ خبریں: عراقی وزیر خارجہ نے اس ملک میں تعینات امریکی فوج کے حوالے سے امریکی فریق کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اسپوٹنک خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے سلسلے میں امریکی فریق کے ساتھ ہمارے مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی قبضے کے بارے میں امریکی میگزین کی رپورٹ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں عراق اور امریکہ کی مشترکہ کمیٹی کی حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عراق میں سیاسی دھاروں نے ان حملہ آوروں کو اپنے ملک سے نکالنے کے مطالبات میں اضافہ کر دیا ہے۔
فواد حسین نے ترکی میں انطالیہ کے سفارتی اجلاس کے موقع پر بھی کہا کہ امریکیوں نے 2 فروری کو عراقی سرزمین پر اپنے فضائی حملوں کی اطلاع نہ دینے پر بغداد سے معذرت کی۔
ریا نووستی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی تاکید کی کہ عراق روس اور یوکرین کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اگر دونوں ممالک کی طرف سے درخواست کی جائے۔
مزید پڑھیں: کیا عراق سے امریکیوں کے بوریا بستر سمیٹنے کا وقت آگیا ہے؟عراقی وزیراعظم کیا کہتے ہیں؟
فواد حسین نے مزید کہا کہ میں مارچ 2022 میں عرب لیگ کی رابطہ ٹیم میں شامل تھا جس میں مصر، الجزائر، اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور سوڈان کے وزرائے خارجہ موجود تھے، اس ٹیم کو ثالث کے طور پر کام کرنے کو کہا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سونم کپورنے اپنے والد کو حقیقی زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا
?️ 20 جون 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور
جون
ملک خوبصورت مردوں کے ہوتے ہوئے اشتہارات میں خواتین کو شامل کیا جاتا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ
نومبر
روسی فوج نے کبھی بھی شہریوں کے خلاف جرائم نہیں کیے
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے اس
اپریل
علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
?️ 2 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور نے
مارچ
عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر
نومبر
اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے
جولائی
غزہ میں فلسطینوں کی واپسی سے صیہونی خوفزدہ
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 ٹیلی ویژن نے لکھا ہے کہ لوگوں
جنوری
گیس و بجلی کی قیمتیں بڑھا کر صنعتیں تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا
مارچ