?️
سچ خبریں: عراقی سرزمین میں امریکی فوجیوں کی زیادہ تعداد کو مشکوک قرار دیتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن کے دعوے کے برعکس عراقی فوج کو تربیت دینے کا مقصد صرف اس ملک میں امریکی سفارت خانے کی حفاظت کرنا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے رکن جاسم العطوانی نے پیر کے روز المعلومہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کے اندر امریکی فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد کو حیران کن قرار دیا اور ان کی نگرانی کی سنگین ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں حالیہ امریکی اقدامات کے پس پردہ حقائق ایک سینئر عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے
عراقی قانون ساز نے ذمہ دار حکام سے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے فوجی معاہدے کی نگرانی اور ان امریکی فوجیوں کی تعداد پر خصوصی توجہ دینے کو کہا جو فوجی دستوں کی تربیت اور مشاورت کے مشن کو لے کر عراق میں موجود ہیں۔
العطوانی نے اپنے انٹرویو کے ایک اور حصے میں تاکید کی کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہیں جو عراق میں امریکی فوجیوں کی بہت زیادہ تعداد کی نشاندہی کرتی ہیں جبکہ اتنی بڑی تعداد صرف عراقی سکیورٹی فورسز کی عسکری تربیت اور ان کی مدد کے لیے نہیں ہے۔
عراقی ایوان نمائندگان کے رکن نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کا ہیڈ کوارٹر جس میں امریکہ سمیت غیر ملکی سکیورٹی فورسز اور عراقی افواج بھی شامل ہیں، صحیح اعداد و شمار اور ملک میں ان فورسز کی نوعیت کو جانتا ہے۔
العطوانی نے مزید کہا کہ ایوان نمائندگان کے ارکان کی حیثیت سے ہم عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے شدید مخالف ہیں، خاص طور پر ان خطرناک اشاریوں کے ساتھ جو ملک کے اندر غیر ملکی لڑاکا افواج میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت کی وجہ؟
یاد رہے کہ عراق کے اندر امریکی افواج کی مبہم موجودگی بدستور جاری ہے جبکہ واشنگٹن حکومت کے اس تعداد کے بارے میں تضادات ہمیشہ موجود رہے ہیں ،وہ کبھی فوجی مدد اور مشورے کے لیے اپنی موجودگی کا دعویٰ کرتی ہے اور کبھی عراق میں فوجی کاروائیوں کو اس کی وجہ قرار دیتی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل خریدنے کی تصدیق کردی
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس
دسمبر
کیا غزہ میں جنگ بندی کی امریکی تجویز حماس کو موصول ہوئی ہے؟
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما اسامه حمدان نے امریکی صدر کی
جون
ایران کے خلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی کہانی
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: واللا نیوز نے اپنی سرخی میں دعویٰ کیا ہے کہ
جون
یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
?️ 29 اگست 2025یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
اگست
یوکرینی صدر کو برخاست کیے جانے کا امکان
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات شروع ہونے کے
نومبر
لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
?️ 30 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل
اپریل
یونان کشتی حادثہ: اسپیکر قومی اسمبلی کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی پر زور
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے حکومت پر
جون
جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان
?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی
ستمبر