سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملے میں صلاح الدین میں امریکی دہشت گردوں کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر صلاح الدین میں امریکی فوج کے دہشت گردوں کے رسد کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
دریں اثناء چند گھنٹے قبل صوبہ المثنی کے شہر سماوہ میں امریکی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اس سے پہلے آج صبح صوبہ بصرہ میں بھی امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ ہوا۔
یادرہے کہ بغداد ائرپورٹ کے نزدیک امریکہ کے ہاتھوں ایرانی جنرل قاسلم سلمانی اور عراقی جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کے فوری انخلا پر مبنی ایک بل پاس کیا تاہم ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے عراق کے متعدد علاقوں میں آئے دن امریکی فوج پر حملے دیکھنے کو مل رہے ہیںاس لیے عراقی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اس ملک سے نہیں نکلے گا تو اس کے ساتھ قابض کا سلوک کیا جائے گا جبکہ اس کے باوجود امریکی حکام نہایتے ہی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔