سچ خبریں:عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔
السومریہ نیو زایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے، درایں اثنا روس ٹوڈے کے رپورٹر نے بھی عین اسد اڈے جہاں امریکی فوج موجود ہے ،پر راکٹ حملے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ عین الاسد اڈے پر متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ، تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق ، وہاں پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ راکٹ صوبہ انبار کے ہیت کے علاقے سے فائر کیے گئے جبکہ کچھ عراقی ذرائع نے بتایا کہ حملہ کے بعد امریکی افواج نے حفاظتی اقدامات اٹھائے اور اپنی افواج کی نقل و حرکت روک دی، اسی دوران امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹر اڈے پراڑتے نظر آئےتاکہ امریکی افواج کو نقصان کی مقدار کے بارے میں آگاہی حاصل کی جاسکے۔
واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے اس ملک میں موجود تمام غیر ملکی افواج کے فوری طور پر انخلا پر مبنی بل پاس کیے جانے کے بعد عراق میں قابض امریکی فوج کے خلاف حملوں میں بہت تیزی آئی ہے تاہم پھر بھی امریکہ اس ملک کے جانے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل کو لوٹ رہا ہے جس کو لے عراقی حکام اور عوام کے درمیان کافی غم وغصہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور آئے امریکہ کے جارحانہ قبضے کے خلاف ملک کے متعدد شہروں میں مظاہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔