?️
جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 26 نومبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ باورد اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
مزید بتایا کہ علاقے میں اگر کوئی اور دہشت گرد موجود ہے، تو اسے ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ 16 نومبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران کمانڈر سمیت 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک کے علاقے کیری مچن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اگست
جسٹس مظاہر نقوی کی جائیداد، ٹیکس تفصیلات کی تحقیقات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے آمدن سے زائد اثاثے رکھنے
مئی
المیادین چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل پر سائبر حملہ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل سائبر
اکتوبر
بین الاقوامی ماہرین قانون کی نظر میں ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت
?️ 14 جولائی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین قانون نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جولائی
ایران کی اسٹریٹجک برتری؛ امریکہ کے ساتھ حالیہ معاہدے کا تجزیاتی جائزہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں:تجزیے کے مطابق ایران اور امریکہ کے حالیہ مفاہمتی معاہدے نے
جون
غزہ جنگ میں 20 ہزار سے زائد بچے مارے گئے: ہاریٹز
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: صیہونی اخبار ہاریٹز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ
اگست
لبنان میں اسرائیل کی کسی بھی حماقت سے خط میں ایک مکمل جنگ چھڑنے کا امکان: یمنی عہدیدار
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جولائی
یمن کے شہید وزیراعظم کے ریکارڈ پر ایک نظر؛ "احمد غالب الراوی” کون تھے؟
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز صنعاء پر
اگست