سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی گاڑی پر ہونےوالے دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
الفرات نیوزکی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوج کے جوانوں کو لے جانے والی گاڑی کے راستے میں دھماکہ ہوا، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ الانبار کے علاقے راوہ میں پیش آیا۔ مذکورہ گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ عراقی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔