سچ خبریں:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ الحشد الشعبی عراق کی ایک اہم طاقت ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی اہلسنت علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد الملا نے عراقی عوامی مزاحمتی گروپ الحشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کے بارے میں ٹویٹ کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں واضح الفاظ میں کہا کہ الحشد الشعبی ہمارے ملک کی ایک اہم طاقت ہے ، اس کو نظرانداز کرنے کا مطلب عراق کو نظر انداز کرنا ہے۔لہذا تمام جہتوں سے اس تنظیم کی مدد کرنا ضروری ہے۔
عراقی اہلسنت علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہاکہ الحشد الشعبی عراق کی حمایت کرنے والی ایک مضبوط تنظیم ہے،یہی وہ عوامی تنظیم تھی جس نے عراقی شہروں کو داعش دہشت گرد گروہ کے کنٹرول سے آزاد کرایا تھا، ہم الحشد الشعبی کے پرچم تلے متحد ہوئے۔
الحشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کے روز صوبہ دیالی میں اس مذاحمتی گروپ کی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیاجس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے شرکت کی اور تقریر کی، انھوں نے اس تنظیم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے تکفیری دہشت گردی کو کچل دیا، عراقی وزیر اعظم نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی کے جوان عراقی جوان ہیں اور ان کے ساتھ عراق اپنا تاریخی مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔
الکاظمی نے یہ بھی زور دیاکہ آج اس عوامی تنظیم کے خلاف بہت کام ہورہا ہے اور کچھ لوگ اس سے دشمنی کررہے ہیں، الکاظمی نے اس تنظیم کی ساتویں سالگرہ پر بھی اس مزاحمتی گروپ کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمیں اس عوامی تحریک کے بہادرانہ اقدامات اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے۔