?️
سچ خبریں:ہندوستان نے افغان طالبان کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے پہلی باراس دہشتگرد تنظیم کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔
ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے پہلی بار طالبان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ہےتاہم افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اس دعوے کی تصدیق کرنےسے انکار کیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام طالبان کے سلسلہ میں بھارت کی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ۔
ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ بھارت اور طالبان کے مابین پچھلے کچھ مہینوں سے رابطے چل رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس نوعیت کے ہیں،ذرائع کے مطابق فریقین کے مابین اعتماد کا فقدان ہونے کے باوجود کچھ دیگر طالبان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی گئی،بھارتی حکومت نے بھی اس رپورٹ پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، بھارتی ذرائع کے مطابق رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے فی الحال اس کی نوعیت طالبان کا ذہن ٹٹولنے کی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سیکرٹری اور پاکستان، افغانستان اورایران کا شعبہ دیکھنے والے جے پی سنگھ کا گزشتہ ماہ کابل کا دورہ، افغان رہنماؤں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی انہی کوششوں کی کڑی تھی،سٹریٹیجک امور کے ماہر قمرآغا نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے بات چیت کرنے کیلئے بھارت پر اس وقت کافی دباؤ ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان اقتدار میں آ سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
ٹرمپ فاؤنڈیشن کا سعودی عرب کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی
نومبر
ووٹ کی عزت کے نمائندے پاکستان مہنگائی لیگ بن چکے ہیں، بلاول
?️ 18 نومبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
نومبر
اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قطر کا ردعمل
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما نے مودی حکومت کو شدید دھمکی دے دی
?️ 10 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما الطاف بخاری نے بھارتی
مارچ
کیا یورپ امریکی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی کر پایے گا ؟
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین امریکی صدارتی انتخابات
نومبر
کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی
اگست
پی ڈی ایم سےمتعلق مگوئیوں پر بابر افتخار کا دوٹوک موقف
?️ 8 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سیاست سے تعلق نہ رکھنے والے پاک فوج
فروری