?️
سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ہندوستان سے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان اپنا سفارتخانہ کھولنے کے لیے تیار ہو تو ان کے سفارتخانہ اور سفارتکاروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے ہندوستان کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے،اطلاعات کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہندوستان کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو قومی اور باہمی مفادات کے بنیاد پر طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔
سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اور انہیں بھرپورسکیورٹی دی گئی ہے، ہندوستان سفارت خانے اورسفارتکاروں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
سہیل شاہین نے کہا کہ اگر بھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 20 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے
اپریل
کورونا پر قابو پانے میں سب سے ناکام ملک
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ امریکہ کی کورونا پر قابو پانے
اگست
کابل میں خوفناک آتشزدگی
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:افغان میڈیا نے اس ملک کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں
مارچ
یمنیوں نے امریکہ کو میدان میں للکارا
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے پولیٹیکل بیورو کے رکن نے بحیرہ احمر
جنوری
لکی مروت: مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم پر حملہ، اہلکار شہید
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں مردم
مارچ
اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اسلامی
نومبر
َآئندہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں بلکہ مہنگائی سے ہے
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں مہنگائی کا
جنوری
عرب پارلیمنٹ غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے خواہاں
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ نے غزہ کے بعض علاقوں سے قابض فوج کے
اپریل