سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی ممالک کا طالبان کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان امور تھامس نکلسن نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا کہ طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا آپشن ابھی میز پر نہیں ہے۔
پاکستان کے اپنے تین روزہ دورے کے بارے میں ٹویٹس کی ایک سیریز میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم افغانستان کو تنہا نہیں کرنا چاہتے،تاہم طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا آپش ابھی میز پر نہیں ہے، ہم نے افغان عوام کے مفاد کے لیے عالمی برادری کے ساتھ علاقائی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔
اس دورے کے دوران نکلسن نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور خواتین اور بچوں کے حقوق کی حمایت پر زور دیا،افغانستان کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں کام اور تعلیم پر پابندی سے افغانوں کو بدترین ممکنہ وقت میں نقصان پہنچے گا۔
پشاور شہر کی ایک مسجد پر خودکش حملے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں بیان دیا اور پاکستانی فوج کے ساتھ بات چیت کی، یاد رہے کہ طالبان کی عبوری حکومت نے اب تک نکلسن کے بیانات پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔