?️
سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نےایک بیان میں طالبان کی جانب سے چھٹی جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ کمیٹی کا قیام ایک مثبت علامت ہے، بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغان لڑکیوں کی تعلیم کے بنیادی حق کو موثر اور تیز تر بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
یاد رہے کہ طالبان کے نائب ترجمان، انعام اللہ سمنگانی نے اعلان کیا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے افغان سپریم کورٹ کے سربراہ عبدالحکیم حقانی کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے،کمیٹی کے سلسلہ میں وضاحت کیے بغیر انہوں نے امید ظاہر کی کہ چھٹی جماعت سے اوپر کے لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا مسئلہ مستقبل قریب میں بنیادی طور پر حل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ طالبان کے وزیر تعلیم مولوی نور اللہ منیر نے اس سے قبل یورپی مسلم ایسوسی ایشن کی نائب صدر ایوان رڈلی مریم اور کابل میں ایک برطانوی خیراتی ادارے کے سربراہ قاسم راشد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ "اسلامی امارت” فریم ورک کے اندر خواتین کے تمام حقوق کی ضمانت دیتی ہے نیز اس کے لیے افغانستان پرعزم ہے۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 2فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
ستمبر
2020 میں عراق میں 200 داعشی کمانڈر ہلاک
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انسداد دہشت گردی ایجنسی کے ترجمان نے 2020 میں داعشی
فروری
وزیر اعظم نجی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی
نومبر
الازہر: ایران اسرائیل جنگ صہیونی دہشت گردی اور اس کے ڈیجیٹل ٹولز کے ارتقا کو ظاہر کرتی ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے الازہر انسٹی ٹیوٹ کے انسداد انتہا پسندی کے
جولائی
کوپ-27 کے ’لاس اینڈ ڈیمیج‘ فنڈ پر عملی اقدامات ضروری ہیں، وزیراعظم
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے شرم الشیخ کانفرنس میں ترقی
دسمبر
تہران میں شہداء کا شاندار استقبال
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایران کے صدر آیت اللہ سید
مئی
افغانستان کی شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں
فروری
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی