?️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ماسکو کا طالبان کو افغانستان کی سرکاری حکومت کے طور پر قبول کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، کہا کہ روس اس ملک میں مغربی اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ہے۔
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے چند روز بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان حکومت کو قبول کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، لاوروف نے آج بدھ کو کہا کہ ہم طالبان پر کوئی شرائط نہیں لگاتے اور نہ ہی کسی کو ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی جلدی ہے،تاہم ہمارے لیے وسطی ایشیا میں ہمارے اتحادیوں کی سرحدوں کی حفاظت اہم ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ ماسکو دیکھے گا کہ طالبان اپنے وعدوں کو کس طرح پورا کرتے ہیں تاہم روس افغانستان میں مغربی اقدامات کی وجہ سے ہجرت کے ممکنہ بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ہوگا، روس کے سفارتی ادارے کے سربراہ نے مغرب کے ساتھ اس ملک کے تعلقات کے بارے میں کہاکہ نیٹو نے روس کے ساتھ بات چیت کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ماسکو بات چیت کے لیے تیار ہےبشرطیکہ بات چیت پیشہ ورانہ ہو اور دھمکی آمیز نہ ہو۔
لاوروف نے کہا کہ ماسکو روس کے معاملات میں روس کی مداخلت پر واشنگٹن کے جواب کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں کہ نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کے خلاف کوششیں جاری رہیں گی،درایں اثنا کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماسکو کا طالبان حکام سے بات کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، انہوں نے دہشت گردوں کے افغانستان میں داخل ہونے اور منشیات کی افغانستان سے روس اسمگلنگ کے امکان پربھی تشویش کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے
جون
امریکہ کا اپنے ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل بازار میں سپلائی کرنے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی حکومت اس کشیدگی اور اشتعال انگیزی کے بعد جو اس
مارچ
پاکستان کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار روانہ
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد/کابل (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان
ستمبر
اردوغان: جو بھی خاموش رہے وہ اسرائیل کا ساتھی ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: ترک صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو
جولائی
وال سٹریٹ جرنل کا ایران کو نئی امریکی پیشکش کے بارے میں دعویٰ
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار کے
مئی
وہ شخص جو مسلح فوج کے سامنت اکیلا کھڑا رہا
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا میں واقع
دسمبر
امریکی نوجوان قرآن کی طرف زیادہ کیوں آرہے ہیں؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ امریکی نوجوانوں نے
نومبر
امریکہ کا رفح پر صہیونی حملے کے حوالے سے موقف تبدیل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے
مئی