سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے مخصوص اہداف کے ساتھ ایران کے پڑوس میں واقع ایک ملک کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت ایران کے پڑوسی ملک میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے درپے ہے،صیہونی حکومت سے متعلقہ ذرائع نے اس حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن کے مستقبل قریب میں ترکمنستان جس کی ایران کے ساتھ طویل سرحد ملتی ہے، کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ عشق آباد میں مستقل صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے لیے کے اقدامات کیے جا سکیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے وزیر خارجہ عشق آباد میں صیہونی سفارت خانے کے باضابطہ افتتاح کے لیے جلد ہی ترکمانستان جائیں گے، کوہن نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور ترکمانستان کے تعلقات اہم اور اسٹریٹجک ہیں اور ایک ایسی سرگرمی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پورے خطے کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحت اور سائبر کے شعبوں سمیت دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے اقدام جاری رکھیں گے،سفارتخانے کا افتتاح اسرائیل اور ترکمنستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور علامت ہے جو دونوں فریقوں کے درمیان30 سالہ تعلقات نمائندگی کرتی ہے۔