?️
سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات سے واپسی کی پرواز میں کورونا کے مریض سے رابطہ ان کے لیے درد سر بن گیا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور ان کا وفد متحدہ عرب امارات سے واپس آتے ہوئے ایک ایسے شخص سے ملا جس میں بعد میں کوویڈ 19 کی بیماری کی تشخیص ہوئی ، یہ واقعہ متحدہ عرب امارات سے مقبوضہ علاقوں جانے والی پرواز میں پیش آیا جس کے بعد طے پایا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے واپسی کے بعد بینیٹ کو تین دن قرنطینہ میں گزارنا پڑیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کا شکار ایک شخص بھی اسی پرواز میں تھا جس میں صیہونی وزیر اعظم تھے، تاہم بینیٹ اور ان کے ساتھی قرنطینہ میں ہیں اور کل پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ علاقوں میں کورونا وائرس اومیکرون کے پھیلاؤ کے خدشات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،یادرہے کہ منگل کے روز صیہونی حکومت نے اعلان کیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 744 افراد کوویڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 90 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ان میں سے 48 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے،قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں اب تک کوویڈ 19 سے 8223 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
جارح سعودی اتحاد کی یمن کے صوبہ صنعا پر شدید بمباری
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
عالمی برادری کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی کوئی پراوہ نہیں: امیر قطر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:قطر کے امیر نے ہفتے کے روز اپنے ایک خطاب میں
مارچ
خام مال پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد، ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے فارماسیوٹیکل ایکٹیو مواد اور اشیا
جون
غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں میں سے ایک نے غزہ
فروری
پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ
جون
حریم شاہ کا شادی کا دعویٰ غلط ثابت ہو گیا
?️ 29 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کا شادی
دسمبر
امریکہ ہندوستان کی محدود جوابی کارروائی پر معترض نہیں؛ وجہ ؟
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سنٹر میں جنوبی ایشیا کے پروگرام کے
مئی
جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں
اپریل