?️
سچ خبریں:عرب لیگ نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
عرب لیگ کے جنرل سکریٹری احمد ابو الغیط نے صیہونی حکومت کے ہر اس موقف یا بیان کی پوری طرح مخالفت کی ہے جس کا مقصد بیت المقدس کی تاريخی و قانونی حیثیت کو بدلنا ہے،انہوں نے قدس اور مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی حاکمیت اور مالکانہ حق کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قدس کے تحفظ میں فلسطینی قوم کی مزاحمت و استقامت کی حمایت کرتے ہیں۔
احمد ابو الغیط نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس اور اسکے مقدس اسلامی و عیسائی مقامات پر اسرائیل کے کسی بھی طرح کے حق کا دعوی، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔
دوسری طرف اردن کی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق کمیٹی نے صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کے مسجد الاقصی پر اسرائیل کی حاکمیت پر مبنی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو ارب مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لیں۔
اس درمیان صیہونی میڈیا میں ایسی رپورٹیں شائع ہوئي ہیں جن میں صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت کی حکومت کو ایک ہفتے کا مہمان بتایا گیا ہے،صیہونی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان پایا جاتا ہے کہ نفتالی بنت ایک ہفتے کے اندر اپنی حکومت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کے لیے امریکی رائے عامہ میں تبدیلی
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ غزہ جنگ کے دوران شہید
مئی
سندھ ہائی کورٹ کا سائبر کرائم کی جانچ پڑتال سے متعلق اہم فیصلہ
?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے سائبر کرائم کی جانچ پڑتال
جولائی
کوریائی جنگ کی سالگرہ کے موقع پر پیانگ یانگ میں امریکہ مخالف مظاہرے
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: 1950 کی کوریائی جنگ کے آغاز کی 74 ویں سالگرہ کے
جون
ایران کے نئےصدر کی تقریب کی جھلک
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر نے ایران کے صدارتی انتخابات کی
جولائی
امریکی بمب افکن B-2 ایران کے پرامن جوہری مراکز پر حملے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اکونومک ٹائمز اور این ڈی ٹی وی کی رپورٹس میں
جولائی
کورونا: سندھ کابینہ نے بھی فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی
?️ 27 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے
اپریل
یمنی انصاراللہ کا امریکی ایف-16 طیارے پر میزائل حملہ
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
فروری
منظم شیطانی مافیا(9)یمن میں مداخلت، جنگ اور انسانیت کے خلاف جرائم
?️ 21 فروری 2023سچ خبریں:یمن پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ریاض کے مختلف ذرائع
فروری