صیہونی قیدیوں کے سلسلہ میں قابض حکومت کی بے حسی

صیہونی

?️

سچ خبریں:حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں صہیونی حکام کی مسلسل بے حسی کے باعث قیدیوں کے اہل خانہ نے مقبوضہ علاقے کے سینکڑوں مکینوں کے ہمراہ 3 روزہ مارچ شروع کیا ہے۔

غزہ میں حماس کے زیر حراست 4 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے صہیونی حکام کی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں ناکامی کے خلاف مقبوضہ علاقے کے سیکڑوں مکینوں نے غزہ کی سرحدوں کی جانب 3 روزہ مارچ کا آغاز کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قسام بٹالین نے اپنی زیر حراست ایک اسرائیلی قیدی کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اس کی سنگین جسمانی حالت کا اعلان کیا اور صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ان 4 صہیونیوں کی رہائی کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

تاہم تصاویر کی اشاعت بھی اسرائیلی حکام میں تحریک اور کوشش کو ابھار نہیں سکی، بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق بینی گینٹز نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ بات چیت کے دوران 4 صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی اور یہ درخواست بھی تل ابیب کی جانب سے فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی شرائط قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے کی گئی جس کے بعد موجودہ صورتحال کے تسلسل نےصیہونی قیدی گولڈن کے اہل خانہ نے دوسرے قیدیوں کے اہل خانہ اور سینکڑوں دیگر مظاہرین کے ساتھ مل کر آج سے غزہ کی سرحدوں کی طرف اپنا 3 روزہ مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی آواز کو صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر داخلہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

?️ 30 مئی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمدآج ایک روزہ سرکاری دورے

اس سے زیادہ کوئی آرمی چیف پرفارم نہیں کرسکتا نہ کبھی کرسکے گا۔ فیصل واوڈا

?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع پر ردعمل

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں

حزب اللہ کا دھڑا: جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ مزاحمت کمزور ہو گئی ہے وہ فریب ہیں

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ دھڑے کے سربراہ نے مزاحمت کو غیر

فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور

سندھ میں رات 8 بجے کے بعد ہو گا سخت کرفیو

?️ 24 مئی 2021سندھ (سچ خبریں) حکومتِ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ

پیوٹن کا مغربی ممالک کو روسی تیل کی فروخت پر پابندی کا حکم نامہ جاری

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ اور

دوحہ معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے