سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب اللہ کسی بھی قیمت پر نہ ہی صیہونی حکومت کے قبضے کو قبول کرے گی اور نہ ہی امریکہ کی سازشوں اور منصوبوں کو ہر گز قبول کرے گی۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ لبنانی فوج کی حمایت کی ہے اور ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم فوج کی جگہ لیں گے، تاہم فوج کو لبنان کی حمایت اور مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے اپنا فرض پورا کرنا چاہیے۔
لبنانی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ہم سے کہا جاتا ہے کہ آپ نے عوام کے لیے کیا کیا جبکہ حکومت گر رہی ہے، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے کیا کیا؟ ہم نے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کیا اور ایک نمائندہ ایجنسی اور وزارت کا تجربہ فراہم کیا۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ ہمارے ہتھیاروں نے جنوبی لبنان اور مغربی بقاع کو آزاد کرایا، داعش اور النصرہ کو نکال باہر کیا، اور اسرائیل کے ساتھ ایک توازن پیدا کیا، اگر مزاحمتی ہتھیار نہ ہوتے تو لبنان کو ہر روز اسرائیلی جارحیت کا سامنا کرنا پڑتا۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی طرف سے اپنی زمینوں پر قبضے کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم امریکی سازشوں اور منصوبوں کے سامنے جھکیں گے۔