سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں بیت المقدس پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں بیت المقدس پر وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔
مغربی کنارے میں اپنے جرم کا جواز پیش کرنے کے لئے ، اسرائیلی سکیورٹی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نوجوان فلسطینی نے سرد ہتھیار سے صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی، یادرہے کہ صہیونی اپنے جرموں کو جواز فراہم کرنے کے لئے پہلے اس سے پہلے بھی متعدد بار اس طرح کے بہانے بنا چکے ہیں۔