صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور مچھیروں پر فائرنگ

صیہونی فوج کی فلسطینی کسانوں اور مچھیروں پر فائرنگ

?️

سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کےمچھیروں اور کسانوں پر فائرنگ کر کے انھی اپنے کام سے روک دیا۔
اسرائیلی فوج نے محاصرہ زدہ غزہ کے شہریوں پر غاصبانہ پالیسیوں کے تسلسل میں فلسطینی مچھیروں اور کسانوں پر حملے کئے ہیں،ان حملوں کے علاوہ ایک فلسطینی شہری کو غزہ کی حدود سے اغوا کر لیا گیا،مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس کے زرعی علاقے پر گولیوں اور دھواں چھوڑنے والے گولوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کو اپنی فصلیں چھوڑ کر علاقے سے فرار اختیار کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں غزہ کے شمال مغربی علاقے سوڈانیہ کے ساحل پر فلسطینی مچھیروں اور ان کی کشتیوں پر اسرائیلی بحریہ نے فائرنگ کھول دی،اس حملے کے بعد فلسطینی مچھیرے سمندر سے واپس آنے پرمجبور ہوگئے،خوش قسمتی سے ان حملوں میں کسی فلسطینی کا جانی نقصان نہیں ہوا،اس کے علاوہ ایک علیحدہ واقعہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسرائیل کی سرحدی باڑ کے قریب جانے والے ایک فلسطینی شہری کو اغوا کر لیا ،تاہم اس فلسطینی شہری کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا امریکی ڈھونگ

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کو

موغادیشو میں 30 گھنٹے تک جاری رہنے والی یرغمالی صورتحال کا خاتمہ

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    مقامی ذرائع نے صومالیہ کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل

بھارت کا عسکری غرور خاک میں مل چکا، ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔ وزیراعظم

?️ 12 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت

جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے 

?️ 4 جنوری 2026 جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے

ٹرمپ میدویدیف کے تبصرے سے ناراض ؛ وجہ ؟

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر  نے ٹیکس کے ملکی نظام

شامی قبائل کا امریکہ کے خلاف اہم اعلان

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے صوبہ دیر الزور کے قبائل سے تعلق رکھنے والے

ٹرمپ کا بائیڈن حکومت پر الزام

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے ان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے