?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کو غزہ کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسرائیلی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے اپنی افواج کو آپریشن گارڈین آف دی والز کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے،گارڈین آف دی والز غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت (2021) کا نام ہے، دوسری جانب فلسطینی گروپوں نے اپنے آپریشن کو ” سیف القدس” کا نام دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے درمیان رات گئے (گزشتہ رات) تل ابیب پہنچنے کے بعد کوخوای نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ایک ماہ یا اس سے زائد عرصے کی کشیدگی میں اضافے کے امکان کے ساتھ ساتھ آپریشن وال ٹو کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جہاد تحریک جنین میں گروپ کے متعدد ارکان کے قتل کے جواب میں غزہ سے راکٹ فائر کر سکتی ہے۔
جنین کے جنوب میں واقع عرب علاقے میں سنیچر کی علی الصبح ایک جھڑپ میں تین فلسطینی، اسلامی جہاد تحریک کے ارکان ہلاک اور دو صہیونی عسکریت پسند زخمی ہوئے۔
اس سلسلے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ سرایا القدس گروپ نے ایک فوجی پریڈ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں اس تحریک کے تین جنگجوؤں کے قتل کے جرم کا جواب دینے پر تاکید کی۔
دریں اثنا، اسرائیلی فوج کے ترجمان رون کوخاف نے کل (اتوار) کہا کہ فوج نے رمضان کے بارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور انتباہات کے درمیان مغربی کنارے میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں یوم پاکستان منایا جا رہا ہے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پوری قوم بڑے جوش و خروش
مارچ
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالت کا پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ کل تک جمع کرانے کا حکم
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
مئی
پاکستان میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی، مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غریب ہوگئے، ورلڈ بینک
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق 2024
جنوری
کورونا وائرس: مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا
اپریل
کیا امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کو موت کے منھ میں ڈھکیل سکتا ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے ایک رہنما نے کہا کہ
اگست
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اقتصادی اور سیاحتی تعلقات بڑھائیں جائیں گے: وزیرخارجہ
?️ 24 فروری 2021کولمبو (سچ خبریں) کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود
فروری
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
چین کی وارننگ سے نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ ملتوی
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: بیجنگ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے واشنگٹن کو
جولائی