🗓️
سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ الخلیل شہر میں ابراہیمی مسجد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی لڑکی کی شہادت ہوئی۔
فلسطینی وزارت صحت نے الخلیل میں ابراہیمی مسجد کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی لڑکی کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تا حال شہید ہونے والی فلسطینی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
اسی دوران فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کی الشہداء اسٹریٹ پر اسرائیلی فوج کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کی اطلاع دی، ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو بند کر دیا ہے۔
المیادین نے اطلاع دی ہے کہ الخلیل میں واقع ابراہیمی مسجد کے قریب ایک صیہونی آبادکار شہادت طلبانہ کارروائی میں زخمی ہوا، صہیونی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی نے صہیونی سرحدی محافظین کے ایک اہلکار کو چاقو مارا تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ مہنیوں میں جہاں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے مظالم میں اضافہ ہورہا ہے وہیں فلسطینیوں کی جانب سے بھی قابضین کو دندان شکن جواب دیا جا رہا ہے جس کی مثال حالیہ دنوں میں ہونے والی متعدد شہادت طلبانہ کاروائیوں میں دیکھنے ملتی ہے جن سے صیہونی حکام اور عام شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
سینیٹ انتخابات: حکمران اتحاد کی ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت پر نظریں مرکوز
🗓️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل سینیٹ میں ہونے والے انتخابات کے بعد
اپریل
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
صیہونی خونخواری کا منہ بولتا ثبوت
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے ہفتے کی
ستمبر
لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراظم کے خلاف سماعت کی
🗓️ 10 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجی نے وزیراعظم کے
اپریل
اسپیکر نے جمہوریت کے فروغ کیلئے سینئر اراکین پارلیمنٹ کی کونسل تشکیل دے دی
🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ‘جماعتوں
مارچ
شہید سلیمانی نے امریکہ کے ساتھ محاذ آرائی کے میدان میں نیا باب کھولا:لبنانی تجزیہ کار
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی تجزیہ کار اور نقاد نے شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت
دسمبر
ملک کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری سے ہوا ہے
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا
دسمبر
ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
🗓️ 27 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمیشن برائے اعلیٰ تعلیم (ایچ ای سی) کے
مارچ