?️
سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی سکیورٹی فورسز کی عیسائیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں اور انہیں رستاخیز چرچ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کی مسلمانوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد آج صہیونی حکومت کے سکیورٹی ایجنٹوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائیوں پر حملہ کیا،یادرہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں اور عیسائیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت پھیل گئیں جب ان کے ایک گروہ نے ایک مذہبی تقریب منانے کے لیے رستاخیز چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔
واضح رہے کہ رستاخیز چرچ اس شہر کے ایک مقدس ترین عیسائی مقامات میں سے ایک ہے ، جہاں ہر سال ایک خصوصی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے،فلسطینی ذرائع نے پہلے بھی بتایا تھا کہ بیت المقدس کے شمالی داخلی راستے پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ایک بار پھر شروع ہوگئیں،واضح رہے کہ صہیونی حکام مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیہ بنانے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کو شہر سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یادرہے کہ حالیہ دنوں میں اردن اور مصر سمیت مختلف ممالک کے عہدیداروں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کاروائیوں کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور تل ابیب سے ان کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے،تاہم صیہونی عہدہ داروں پر ا س کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے اس لیے کہ انھیں معلوم ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تقریبا پوری عالمی برادری ان کے حق میں ہے اور وہ جو بھی کریں کوئی پوچھنے والا نہیں جس سے ان کی اور ہمت بڑھ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کے آڈٹ کا حکم
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ عہدیداروں کے غیر ملکی
مارچ
ترک پولیس نے افغان مہاجرین کو مارا پیٹا
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: ترک پولیس نے افغان مہاجرین کے مظاہروں پر کریک ڈاؤن
مئی
امریکہ نے خاموشی سے افغان تارکین وطن کے ویزے کے شرائط تبدیل کئے
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں: cbsnews نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 90
جولائی
غاصب بھارت کو جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ، نعیم خان
?️ 24 جنوری 2023سرینگر:(سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نعیم احمد خان
جنوری
ملک عبداللہ ائربیس کے کمانڈر پر کیا گذری
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شاہ عبد اللہ ایئر
مارچ
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر امریکہ سے منتقل کیا جائے:روس
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی
ستمبر
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون
پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت دو ماہ سے بند ہونے کا انکشاف
?️ 23 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے
ستمبر