?️
سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کنیسٹ میں لیکوڈ پارٹی کے رکن امیت ہلیوی نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
اس منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کے پاس مسجد الاقصی کا جنوبی حصہ ہو گا اور وہ وہاں نماز ادا کر سکیں گے جبکہ صہیونی مسجد الاقصی کے مرکزی اور شمالی حصوں بالخصوص قبۃ الصخرا پر قبضہ کر لیں گے جس کے بارے میں صیہونیوں کا دعوی ہے کہ یہ ہیکل سلیمانی پر بنایا گیا ہے۔
درایں اثنا صیہونی حکومت مغربی کنارے کے وسط میں ایک صیہونی بستی کی تعمیر کا منصوبہ رکھتی ہے، اس صہیونی بستی کی تعمیر یورپی یونین اور امریکہ کی مخالفت کی وجہ سے کئی سالوں تک التوا کا شکار ہے،اس صیہونی بستی کی تعمیر میں صیہونی حکومت کا ہدف مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں کے درمیان رابطہ منقطع کرنا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے مغرب میں واقع قصبے دیر شرف کی ایک مسجد پر حملہ کیا،اس حملے میں صیہونیوں نے مسجد کے امام کو بلایا، مسجد کی تلاشی لی اور فلسطینیوں کو اس مقدس مقام کے قریب جانے سے روکا۔
اس کے علاوہ صہیونی فوجیوں نے جنین اور طولکرم کی طرف اس بستی کے داخلی راستوں پر اپنی کاروائیاں تیز کر کے موجودہ ٹھوس رکاوٹوں کو بڑھا دیا۔
ادھر صہیونی آبادکاروں نے کفر الدیک قصبے کے قریب المصری کے علاقے میں فلسطینیوں کی 19 بھیڑیں چر لیں،اس علاقے میں رہنے والے فلسطینیوں کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے حال ہی میں علاقے کے لوگوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید
?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
مارچ
زیلینسکی: سب سے اہم مسئلہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی کی ضمانت ہے
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: یوکرائنی صدر نے یورپی یونین میں رکنیت سمیت اپنے ملک
ٹرمپ کی خارجہ پالیسی ٹیم میں تبدیلیاں؛ والٹز کا زوال اور حاشیے سے روبیو کا عروج
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: مارکو روبیو، جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں سیکریٹری
مئی
ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا
فروری
پنجاب حکومت نے تین سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
?️ 22 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدات
اگست
افغانستان کی دو خانہ جنگوں میں مداخلت ایک غلطی
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے اعتراف کیا کہ
اپریل
وفاقی بجٹ کی راہ ہموار، حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار بڑے مطالبات مان لیے
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے چار
جون
مسئلہ فلسطین کا حل مشرق وسطیٰ میں امن کی کلید ہے:شاہ اردن
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ
مئی