?️
سچ خبریں:ایک صیہونی قیدی نے عدالت میں رپورٹ دی کہ اسے حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل ہیوم اخبارنے صیہونی جیلوں میں تشدد کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی سکیورٹی اہلکار اپنے مقاصد کے لیے کسی بھی ذریعے کو استعمال کرتے ہیں، اس حوالے سے سابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کے اہم گواہوں میں سے ایک ہافٹ ہافٹس نے بدھ کو کہا کہ پولیس کے تفتیش کاروں نےاسے دھمکی دی کہ اگر اپنے سابق صدر نے کے خلاف بات نہیں کی تو انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔
نیتن یاہو کے خاندان کے سابق ترجمان اور قریبی ساتھی نیر ہافٹس نے مزید کہاکہ مجھے بہت زیادہ خطرہ ہے اور اگر میں نے اس طرح گواہی نہیں دی جس طرف وہ چاہتے ہیں تو وہ میرے خاندان کو تباہ کر دیں گے، یہ بات وہ مجھے درجنوں بار بتا چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران انہیں صرف روٹی کے ٹکڑے اور سینڈوچ دیے جاتے تھے جو وہ سارا ہفتہ اپنےگھٹنوں پر رکھ کر یا پوچھ گچھ کی میز پر کھاتے تھے۔
نیتن یاہو کے قریبی اس رکن کے مطابق، جب انہوں نے پسو کے کاٹنے کے علاج کے لیے درخواست دی تو ان کی درخواست کو کئی بار مسترد کر دیا گیا اور دوران تفتیش انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ لیں ۔
واضح رہے کہ رشوت خوری، دھوکہ دہی اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات کا سامنا کرنے والے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت تین ماہ کی تاخیر کے بعد ستمبر میں دوبارہ شروع ہوئی۔


مشہور خبریں۔
بیٹیاں نہ ہونے کا بیان دینے پرکردار کشی کی گئی، بیٹوں کو بددعائیں دی گئیں، صاحبہ
?️ 7 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ صاحبہ کے مطابق انہیں بیٹیاں نہ ہونے پر
جون
مزاحمت خطے میں ایک مستحکم تحریک ہے: باقری
?️ 1 جون 2024آج صبح امام خمینی کی رحلت کی 35ویں برسی کے موقع پر
جون
عراق میں ریکارڈ توڑ خشک سالی، زمینیں پیاسی، آنکھیں آسمان کی جانب
?️ 29 اکتوبر 2025عراق میں ریکارڈ توڑ خشک سالی، زمینیں پیاسی، آنکھیں آسمان کی جانب
اکتوبر
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے
مئی
ایران، روس اور چین تعاون کو مضبوط بنانے پر متفق
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:چین، روس اور ایران کے نائب وزرائے خارجہ نے ویانا مذاکرات
نومبر
صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں پانچ مغربی ممالک کا مشترکہ بیان
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر عبوری صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں اور
اکتوبر
مقبوضہ جموں وکشمیر :حریت کانفرنس کی ماورائے عدالت قتل، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی مذمت
?️ 8 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں
فروری
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا
دسمبر