سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے 52 ممالک کی درخواست پر بین الاقوامی عدالت انصاف کی سماعتیں کل سے شروع ہو چکی ہیں جو چھ روز تک جاری رہیں گی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں صیہونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کی عام سماعت پیر کے روز ہیگ میں شروع ہوئی جو 6 روز تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کی عدالت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان
ان اجلاسوں میں افریقن یونین، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن اور لیگ آف عرب اسٹیٹس کے علاوہ دنیا کے 52 ممالک سے موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی جائے گی جس کی اس عدالت کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
مزید پڑھیں: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا ابتدائی فیصلہ؛ فلسطین کی قانونی فتح کا پہلا قدم
اس اجلاس میں قانونی ٹیم اور فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ موجود ہیں