?️
سچ خبریں:صہیونی ماہر اور تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ کی حالیہ جنگ سے صیہونی حکومت کے حفاظتی ڈھانچے میں کمزوریوں اور خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تجزیہ کار یارون آبراهام نےصیہونی حکومت کے حفاظتی ڈھانچے میں واضح کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی حالیہ جنگ نے حکومت کے حفاظتی ڈھانچے میں کمزوریوں اور خامیوں کو ظاہر کیاہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ فلسطینی گروپوں کے راکٹ حملوں کے بعد ہزاروں اسرائیلی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئےجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے گھروں میں ذرا بھی سکیورٹی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دیگر صہیونی عہدہ داروں نے غزہ کی حالیہ جنگ میں مزاحمتی گروہوں کے خلاف صیہونی حکومت کی سلامتی اور فوجی کمزوری کا اعتراف کیا ہے،یادرہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کی "تلوار آف قدس” کے نام سے سخت اور تھکا دینے والی جنگ بالآخر جنگ بندی کے اعلان کے بعد جمعہ کی صبح ختم ہوگئی۔
جیسا کہ کہا جارہاہے صہیونی حکومت نے بہت زیادہ گھمنڈ کے باوجود آخرکار مزاحمتی گروہوں کے بڑے پیمانے پر میزائل حملوں کے دباؤ کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کیا،قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ میدان جنگ ایسے وقت میں چھوڑ ا کہ مزاحمتی گروپوں نے انھیں شیخ جراح کے علاقے میں اپنی جارحیت روکنے کے لئے یقین دہانی کرنے پر مجبور کیا ۔
اس سلسلے میں ، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر ممبر اسامہ حمدان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حماس کو صیہونی حکومت کی طرف سے ثالثوں کے ذریعے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ غزہ میں، شیخ جرح اور مسجد اقصی میں ہونے والی جارحیت کو روک دے گی ، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کی فوجی وننگ عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ قدس سورڈ کی لڑائی کے دوران ، مزاحمتی گروپوں نے صہیونی حکومت کو سخت شکست دی اس لیے کہ فلسطینی مزاحمت القدس اور مسجد اقصی کے دفاع کے مقصد کے ساتھ جنگ میں داخل ہوئی۔
دوسری طرف اس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب سکریٹری جنرل "نصر الشمری” نے زور دے کر کہاکہ سورڈ آف قدس کی لڑائی نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے حق میں طاقت کا توازن بدل دیا، انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے القدس کی تلوار کی لڑائی کے دوران طاقت کے توازن کو دوبارہ اپنے حق میں بحال کر لیا ہےاور فلسطینی گروپوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ اسلامی امت کے وقار کا بھی دفاع کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنےکی منظوری دی
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ
فروری
خیبرپختونخوا میں انتخابات کا معاملہ: تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی
?️ 11 اپریل 2023خیبرپختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک
اپریل
صہیونی دشمن اپنے دفاعی نظام سے مایوس کیوں ہے ؟
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت اپنے دفاعی نظام سے مایوس ہو چکی ہے
جون
امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
صیہونیوں کے ساتھ حالیہ لڑائی میں ہمیشہ استقامتی محور کے ساتھ ایک مشترکہ سیکورٹی روم قائم
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: القسام بریگیڈز کے اعلیٰ کمانڈروں نے جمعے کے روز اعلان
مئی
پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی
ستمبر
سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری
جنوری
پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
جون