?️
سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے میزائل ہتھیاروں کی ترقی اور حزب اللہ کےاراکین کے جنگی تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے الجلیل کے لیے منصوبہ بندی کررکھی۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹرویو میں صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ایک عہدہ دار نے حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ ہتھیاروں میں اضافے اور اس تنظیم کے اراکین کے جنگی تجربات کی طرف اشارہ کیا، اسرائیلی انٹیلی جنس عہدہ دار جو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے، نے منگل کو الگمینر کو بتایا کہ حزب اللہ کے کے پاس بڑے ہتھیاروں اورگولہ بارود کے 140000 راؤنڈز کا اندازہ لگایا گیا تھا، اور یہ کہ حزب اللہ کو معلوم ے کہ جب میزائل داغے جاتے ہیں تو وہ بہت زیادہ مفید ہتھیار بنتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کی حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف حماس کے میزائل حملوں کا قریب سے مطالعہ کیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اگلے تنازع میں ہمیں چیلنج کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے،حزب اللہ نے سرحد پر تقریباً 100000 مارٹر بھی تعینات کیے ہیں جو 10 کلومیٹر کے دائرے میں دیہاتوں اور اسرائیلی فوج کے اگلے مورچوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے سینئر افسر نے کہا کہ یہ آگ کا ایک حجم ہے جس کی ہمیں جنوب میں توقع نہیں ہے، شام میں لبنانی حزب اللہ کی افواج کے تجربات پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ حزب اللہ نے شام میں اپنے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے گذشتہ ایک دہائی سے الجلیل پر حملوں کی منصوبہ بندی اور خطے میں ہزاروں مسلح افواج کو تعینات کرنے میں صرف کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ثنا جاوید نے شادی کی ان دیکھی تصویر شیئر کردی، شوہر پر فخر
?️ 22 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی
جنوری
غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے، وزیر اعظم
?️ 24 فروری 2021کولمبو {سچ خبریں} دو روزہ دورہ پر سری لنکا گئے وزیراعظم عمران
فروری
واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ
?️ 3 نومبر 2025 واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی
نومبر
الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت
فروری
کویتی کھلاڑی کی صیہونی حکومت کے نمائندے کے خلاف میچ سے دستبرداری
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:کویتی کھلاڑی احمد عواد نے بلغاریہ میں شمشیربازی کے مقابلے میں
اپریل
اپنے ملک کو پیش آنے والے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں:ایرانی جنرل
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری کا کہنا ہے
جولائی
نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے
جنوری
دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف
?️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اپریل