سچ خبریں:صیہونی دہشگرد آبادکاروں نے قابض صیہونی فوج کی مدد اور پشت پناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار کی اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا.
یاد رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے ایک رپورٹ جاری کر کے 2021 میں مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کے 34562 حملے درج ہونے کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ مسلمانوں کا قبلۂ اول کہلانے والی مسجد الاقصی، شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی ایک اہم علامت ہے جو ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے تباہ کن اقدامات کی زد پر رہتی ہے اور آئے دن صیہونی اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں جبکہ انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا کیونکہ عربوں کو صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی فکر رہتی ہے نہ کہ مسجد الاقصی کی۔
دوسری جانب غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے رفح علاقے میں فلسطینی ماہیگیروں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے وہ واپس جانے پر مجبور ہوئے۔