?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی صہیونی بستیوں میں آگ لگانے والے غباروں کی نئی لہر شروع کرنے کے بعدغزہ کے قریب رہنے والے آبادکاروں نے بتایا ہے کہ ان غباروں کا خطرہ مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے کم نہیں ہے۔
غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی گذشتہ 15 برسوں سے آس پاس کی صہیونی بستیوں آتشین غبارے بھیج رہے ہیں جن سے ان شہروں میں آتشزدگی کے بہت سارے واقعات ہوئے ہیں،عرب 21 نیوز ویب سائٹ نے آج (جمعرات کو) عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہوم کے حوالے سے خبر شائع کی ہےکہ غزہ کی پٹی کے آس پاس کے آباد کاروں نے زور دے کر کہا کہ آتشین غباروں کا خطرہ نہ صرف یہ کہ مزاحمتی تحریک کے میزائلوں سے کم ہے بلکہ یہ ان سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں، رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی سے گذشتہ دو روز میں صہیونی بستیوں کی طرف بھیجے گئے آتشین غباروں کے نتیجے میں آس پاس کی بستیوں میں آتشزدگی کے 24 واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مسلسل محاصرے ، تجاوزات، بندش اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابضین کے اقدامات کو مسترد کرنے کے احتجاج میں آتشین غباروں سے آباد کاروں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، کی عبرانی زبان کےاخبار اسرائیل ٹائمز نے بھی اطلاع دی ہے کہ امدادی کارکن آتشین غبارے جو گذشتہ دو دن سے آس پاس کے شہروں میں بھیجے گئے ان کی وجہ سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں ہیں۔
یادرہے کہ غزہ کی پٹی سے آگ لگانے والے غبارے بھیجنے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے دو رات قبل غزہ کی پٹی میں مزاحمتی ٹھکانوں پر حملہ ،غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی گروپوں اور قبضہ کاروں کے مابین 12 روزہ جنگ کے بعد پہلا تصادم ہے، آگ لگانے والے غبارے آباد کاروں کے لئے اس قدر پریشانی کا باعث تھے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کو اس سلسلہ میں ردعمل ظاہر کرنے پر مجبورکیا،بینیٹ نے حال ہی میں کہا کہ میں اس بات پر زور دیتا رہتا ہوں کہ فوج کی طرف سے آگ لگانے والے غباروں کے بارے میں ردعمل ایک میزائلوں کی طرح ہونا چاہئے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت
?️ 8 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے
جون
ترکی میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے: اردوغان
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ
مارچ
مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 مئی 2022(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما
مئی
نیتن یاہو کو کیا کرنا چاہیے؛اسرائیلی کیا کہتے ہیں؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کی تحریک کے رہنما یائر
دسمبر
عراقی میں امریکہ کی ایک اور خلاف ورزی
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں سیدغون دھڑے کے ایک رکن نے اعلان کیا
اگست
امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے
مارچ
حماس: میتھیو ملر کے اعترافات صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے
جون
توانائی کی بچت کیلئے مارکیٹیں رات 8 بجے، شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
?️ 20 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
دسمبر