?️
سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں نے آج منگل کو ایک معاندانہ اقدام کرتے ہوئے نابلس شہر میں واقع حضرت یوسف نبی کے مقبرے پر حملہ کیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی غاصبوں نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع شعفاط کیمپ اور عناتا قصبے کے درمیان واقع "السلام” کے علاقے میں زیر تعمیر ایک اسکول کو تباہ کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکول کی تباہی کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں اور قابض صہیونی عناصر کے مابین پُرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں ، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
درایں اثنا مشرقی نابلس میں آج منگل کو 3000 سے زیادہ آباد کاروں نے حضرت یوسف کے مقبرے پر حملہ کیا، صہیونیوں نے حضرت یوسف کے مقبرے کےصحن میں داخل ہوکر کئی گھنٹوں تک اسلام مخالف نعرے لگائے۔
یادرہے کہ ایک طرف قابض اور غاصب صیہونی مسجد اقصی سمیت فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات کی بے حرمتی کر رہے ہیں نیز فلسطینیوں کے خلاف ہر طرح کا ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہیں اور دوسری طرف اپنے آپ کو اسلامی ممالک کے حکمراں کہنے والے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں یہاں تک کہ بعض شیخ نشین رسیاستوں کے حکام نے اپنے ممالک کو صیہونیوں کے لیے تفریح گاہ بنا دیا ہے ،انھیں نہایت ہی آسانی سے اپنے ملک کی شہریت دے رہے ہیں کہ اپنے ہی باشندوں کی شہریت چھین رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک میں امریکا کے غلام بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہے ہیں۔عمران خان
?️ 2 جون 2022شانگلہ (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر
جون
امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی
فروری
قبرستان میں فوٹوشوٹ کروانے پر ماریہ بی نے صارفین سے معافی مانگ لی
?️ 11 مارچ 2023بھاولپور: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب
مارچ
75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے
جنوری
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
The Chainsmokers Actually Make a Great Nickelback Cover Band
?️ 12 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
ملک میں انٹرنیٹ رفتار ستمبر کے اختتام تک بہتر ہوجائے گی، حکومت
?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد؛ (سچ خبریں) وزات انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے قومی اسمبلی کو
ستمبر
تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا:برطانوی وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ
اپریل