?️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کے شہریوں میں شدید خوف وہراس پایا جا رہا ہے۔
صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے حزب اللہ کےڈرون کے مقبوضہ علاقوں کے آسمان میں اڑان اور وہاں 40 منٹ تک گشت کا ذکر کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ ڈرون کے مقبوضہ علاقوں کے آسمان میں داخل ہونے سے شمالی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اخبار نے کہاکہ چونکہ یہ ڈورن نسبتاً سستا ہے اور دوسری طرف ایک اہم خطرہ ہے، اس لیے سکیورٹی ایجنسیاں طویل عرصے سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں کہ اس سے کیسے نمٹا جائےاس لیے کہ چھوٹے طیاروں کی کم قیمت کے مقابلے میں ایک آئرن ڈوم انٹرسیپشن کی قیمت تقریباً 50000 ڈالر ہے۔
اخبار کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے آسمانوں میں چھوٹے ڈرون کی آمد کے ساتھ ہی آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائل کو لانچ کیا گیا اور ساتھ ہی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں بھیجے گئے۔ اس طریقہ کار کو ٹریک کرنے کی لاگت، جو موجودہ کیس میں کامیاب نہیں ہوئی، بہت زیادہ ہے۔
دوسری جانب Haaretz اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ڈرون کے داخل ہونےکے بعد، آئرن ڈوم انٹرسیپٹرز لانچ کیے گئے اور ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے آسمان کی طرف اڑان بھری، لیکن ڈورن کو روکا نہیں جاسکا اور لبنان واپس لوٹ گیا جبکہ لبنان سے ڈرون آنے کے بعد گلیلی علاقے کے رہائشیوں کو کم از کم ایک دھماکے کی آواز سنائی دی۔
مشہور خبریں۔
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی
مودی زخم چاٹ رہا ہے، بھارتی جہازوں کو ہم نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا، خواجہ آصف
?️ 17 مئی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ نریندر مودی
مئی
بھارت کشمیریوں کو قیادت سے محروم کرنے کیلئے حریت رہنماؤں کوجیلوں میں قتل کر رہا ہے: غلام احمد گلزار
?️ 27 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد
جون
الجزائر کے صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: الجزائر کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں صدر عبدالمجید
ستمبر
صیہونی فوج میں خودکشی کی بڑھتی شرح
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا میں صیہونی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کا
جون
ٹرمپ کا یورپی یونین پر تجارتی حملہ
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد ہونے والی
فروری
5لاکھ روپے سے زائد کے ڈپازٹس غیرمحفوظ ہونے کی خبریں مسترد
?️ 5 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے پانچ لاکھ روپے سے زائد
اکتوبر
فلسطینی بچوں کا گوٹیرس کو پیغام
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی بچوں کے دفاعی گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
اگست